مٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ سخرہ میں مامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سخرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تاجر رحمان ولد مومن خان سکنہ گوہل سخرہ کو قتل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول باغات کا کاروبار کرتا تھا ، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More