سکول وین فائرنگ واقعہ، نشاط چوک میں اساتذہ اور طلباء سراپا احتجاج

انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ہر چوک اور ہر چوراہے پر احتجاج کی کال دیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل چارباغ کے علاقے گلی باغ میں اسکول کی وین پر فائرنگ واقعے کے بعد مینگورہ کے نشاط چوک میں پرائیویٹ اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر نعرے بھی درج تھے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ یہ ریاست کی ناکامی ہے کہ وہ سکول کے بچوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی، ہم مزید بد امنی اور دہشت گردی کا شکار نہیں ہو سکتے اور ناہی ہم اب چھپ رہنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ہر چوک اور ہر چوراہے پر احتجاج کی کال دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More