گلی باغ میں مذکرات کامیاب، میت چوبیس گھنٹے بعد سپرد خاک

مذاکرات میں یہ بات طے پائی کہ شہید ڈرائیور کو معاوضہ دیا جائے گا اور بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہوگی ۔ان کے خاندان کے افراد کو نوکری دی جائے گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) گلی باغ میں سکول وین  پر حملہ میں جاں بحق ڈرائیور کے لواحقین ،علاقہ مشران اورضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم نے متاثرہ خاندان اور علاقے کے مشران کے ساتھ مزاکرات کئے۔

مذاکرات میں یہ بات طے پائی کہ شہید ڈرائیور کو معاوضہ دیا جائے گا اور بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہوگی ۔ان کے خاندان کے افراد کو نوکری دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کیس میں تفتیش کے پیش رفت سے متاثرہ خاندان اور جرگے کے مشران کو آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد متاثرہ خاندان اور علاقہ مشران کا دھرنا ختم کردیا گیا۔

کامیاب مذاکرات کے بعد اسکول وین حملے میں شہید ڈرائیور کا نماز جنازہ چوبیس گھنٹے بعد ادا کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More