سوات پولیس نے    ” عسکریت پسندوں   ” کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا

علاقے دہشت گردوں سے کلئیر کردیا گیا ہے، سوات پولیس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )  سوات پولیس کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا،جہاں پر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو آگ لگائی گئی اور مورچو کو مسمار کیا گیا۔ سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقوں  جانہ، بہادر بانڈہ، کنالہ، لیٹوسر، جولباسر، بکروسر، نرئ خرکئی، گوہل، کگہ، شیخان میں کیا گیا۔آپریشن میں ضلعی پولیس، ریپڈ رسپانس فورس، سپیشل کمبیٹ یونٹ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ، ایلیٹ فورس اوربی ڈی یو نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق یہ  آپریشن  ڈی ایس پی سرکل مٹہ غنی الرحمن کے قیادت میں کیا گیا، ایس ایچ او تھانہ مٹہ، تھانہ کالاکوٹ، تھانہ چپریال نے پولیس جوانوں کے ساتھ دشوار گزار پہاڑیوں سے گزر کر دہشت گردو‍ں کے ٹھکانوں، گھروں اور مورچوں کو مسمار کرکے آگ لگا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیر کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More