سوات پولیس کی کارروائیاں،183 اشتہاریوں سمیت 454 منشیات فروش گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شفیع اللہ گنڈاپور کی سربراہی میں سوات پولیس کی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ 03 مہینوں میں منظم کاروائیاں کی گئی۔سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب  183مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا گیا۔منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 454 منشیات فروشوں کو جیل بجھوایا گیا ۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 229 کلوگرام چرس ، 3.5 کلوگرام آئس ،  14کلوگرام ہیروئن  اور 3077 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 12 کلاشنکوف ، 10 عدد رائفل، 41بندوق ، 298 پستول اور 4646 مختلف بور کارتوس، 01 ہینڈ گرنیڈ ، 27 خنجر ، 03 مارٹر  اور 04 کلو بارود برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ چوری کے مختلف وارداتوں میں کاروائیوں کے دوران 30 موٹر سائیکل اور 06 گاڑیاں برآمد کرلئے گئے ۔ امن عامہ کو برقرار رکھنے کی خاطر 6075 افراد کاروائی انسدادی اور 1758 اوارہ گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح مختلف نوعیت کے 08 ملزمان 3MPO کے تحت جیل بجھوائے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسرشفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہے،امن وامان کے قیام کو ممکن بنانے کے واسطے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More