امن و امان کی صورت حال، ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

ایس ایچ اوز کی قیادت میں ناکہ بندیاں کی گئی ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈی آئی جی ملاکنڈ سجاد خان اور ڈی پی او ذاہد نواز مروت  کی خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر مختلف مقامات ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کی خاطر ضلع سوات کے مختلف مقامات میں متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔رات کے وقت ناکہ بندیاں کرنے کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرذاہد نواز مروت کی ہدایات کے مطابق رات کے وقت ناکہ بندیاں کرنے کا سلسلہ ائندہ بھی جاری رہے گا جس کا مقصدشر پسندوں کو پناہ لینے کا موقع نہ ملنا،  سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا جڑ سے خاتمہ اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا، امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور عوام کی جان و مال کو محفوظ رکھنا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More