جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں  پولیس دربار کا انعقاد، نوتعینات ڈی پی او سوات کی شرکت

ڈی پی اُو سوات نے یادگارِ شہدائے پولیس پر حاضری دی اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کا گلدستہ رکھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں دربار کا انعقاد کیا گیا۔ دربار میں ایڈیشنل ایس پی سوات ارشد خان، ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن، ڈی ایس پیز اور جملہ ایس ایچ اوز، آفس سٹاف, ٹریفک پولیس، سیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ڈسٹرکٹ پولیس سمیت لیڈیذ پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔۔ڈی پی اُو سوات کو پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ڈی پی اُو سوات نے یادگارِ شہدائے پولیس پر حاضری دی اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور شہدائے پولیس کے درجات بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ڈی پی او سوات نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام جوانان عزت کے سے اپنا نوکری کریں، دوسروں کو بھی عزت دے، تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آییں ان کو عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں. کھلے دل سے عوام کے خدمت کریں۔ تمام پولیس جوانان ہیلمٹ، جیکٹ کا استعمال کریں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی.۔سفارش کرنے کے کسی کو بھی ضرورت نہیں میرے دفتر کے دروازے تمام پولیس افسران، جوانان اور عوام کے لئے کھلے ہیں.پولیس کے نوکری صرف نوکری نہیں بلکہ عبادت بھی ہے.پولیس فورس نے پورے صوبہ خیبرپختونخوا میں اور بالخصوص سوات میں بے تہاشہ قربانیاں دے کر امن قائم کیا گیا ہے کسی بھی شخص کو امان وامان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.سوات دنیا کا خوبصورت ترین جگہ ہیں، کسی بھی عناصر کو اس جنت نظیر وادی کے خلاف میلے آنکھ سے دیکھنے کی ہر گز اجازت نہیں دیا جائے، دھرتی کے خاطر اپنے جان و مال کا نذرانہ پیش کرینگے، یہ ہمارا عزم ہیں. جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی. ہتھیار ہمارا زیور ہیں وردی ہمارا کفن ہیں اس دھرتی کے امن کے خاطر ہر وقت تیار رہینگے. شروع ہونے والے پولیو کمپین کے دوران تمام جوان الرٹ کھڑے ہر کر ڈیوٹی سر انجام دے، ہیلتھ ٹیم کے ساتھ ساتھ اپنے حفاظت کو یقینی بنائیں. منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لایا جائے، منشیات فروخت کرنے اور سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں. آنے والے جوانوں کو منشیات سے پاک معاشرہ دینے میں اپنا کردار ادا کریں. تمام جوانوں یہ عہد کریں کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے، سپاہی سے لیکر افسر تک تمام پولیس جوانان اس دھرتی کے رکھوالے ہیں، اس دھرتی کو جرائم، منشیات و دیگر عناصر سے پاک و شفاف بنائیں گے.دربار کے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کو پولیس جوانوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، ڈی پی اُو سوات نے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More