ایم پی اے فضل حکیم اور مئیر شاہد علی کی پریس کلب آمد، کابینہ کو مبارکباد

فضل حکیم اور سٹی مئیر شاہد علی  نے کہا کہ انتخابات جمہوریت اور جمہوری روایات کا عکاس ہوتا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈیڈک چیئرمین وایم پی اے فضل حکیم خان اور سٹی مئیر شاہد علی خان سوات پریس کلب ،سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی  کے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں ایک تقریب منعقد ہوئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم اور سٹی مئیر شاہد علی  نے کہا کہ انتخابات جمہوریت اور جمہوری روایات کا عکاس ہوتا ہے ،نئی کابینہ کی انتخاب سے ماضی کی طرح مستقبل میں صاف و شفاف صحافت کو استحکام ملے گا اور منتخب صدر شیرین زادہ اور ان کی کابینہ اپنے فرائض پہلے سے بہتر انداز میں بہ حسن و خوبی انجام دیتے رہینگے،انہوں نومنتخب کابینوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا ظہار کیا ہے صحافی برادری حسب روایت سوات کے حقوق اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیگی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے ،اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے کہا کہ سوات پریس کلب میں قائم مسجد کے تزئن اور ارائش کے لئے جو بھی رقم درکار ہوگی وہ میں ادا کرونگااور صوبے کے سطح پر سوات پریس کلب کے مسائل حل کے لئے ہر فورم پر بھر پور آواز اٹھائینگے، اس موقع پر سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے سوات کے حقوق کے عالمبردار ہے ، انہوں نے سوات کے صحفیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات صجافیوں نے امن کے خاطر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جو تاریخ میں سنہری الفاظ سے یاد کئے جائینگے، انہوں نے کہو کہ سوات کے صحافیوں کے لئے سوات پریس کلب میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے جدید جم قائم کرینگے اور اس کے ساتھ ساتھ سیلاب میں پریس کلب کا جو نقصان ہوا ہے اسکا ازالہ کرینگے اورسوات پریس کلب کے ساتھ اس سلسلے میں مالی تعان کریںنگے، اس موقع سوات پریس کلب کے نو منتخب چئیرمین شیرین زادہ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر حضرت علی باچہ، پریس کلب کے نو منتخب جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا،  اس موقع ڈیڈک چئیرمین فضل حکیم خان اور سٹی مئیر شاہد علی نے نو منتخب عہدیداروں ہار پہنا کر مبارکباد دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More