فنکاروں کے نام پر پیسے بٹورنے کے خلاف فنکاربرادری کا احتجاج

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے مقامی فنکاروں کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرین نے نعرہ بازی کی، احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے ضلعی صدر نذیر گل، جنرل سیکرٹری ایاز خان،نائب صدر علی یار اور شاہد خان نے کہا کہ کچھ عناصر فنکاروں اور موسیقاروں کے نام پر پیسے بٹور رہے ہیں جو فنکاروں کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو بلاکر ان کے نام پر پیسے جمع کرتے ہیں اور فنکاروں کو ان پیسوں میں سے تھوڑی رقم دیتے ہیں اور زیادہ رقم اپنے جیب میں رکھتے ہیں اس کے ساتھ فنکاروں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ فنکاروں کا فن کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے اسی فن و ہنر کے ذریعے وہ اپنے گھروں کا چولہا جلاتے ہیں لیکن دبئی میں ٹھیکدار بیٹے ہوئے ہیں وہ فنکاروں کو بلاکر ان کے نام پر پیسے جمع کرتے ہیں اور فنکاروں کو ان کا حق نہیں دیتے جس سے فنکاروں میں غم و غصے کی لہر دوڑ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فنکاروں کو ان ٹھیکداری نظام سے نجات دلائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ہم لوگ چھین سے اپنی زندگی بسر کرکے اپنے بچوں کے لئے رزق تلاش کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More