مفت آٹا تقسیم میں لوگوں کی عزت نفس کا پورا پورا خیال رکھا جائیں،عبدالرحیم

تقسیم کاطریقہ کار ناقص ہونے کی وجہ سے لوگوں کی تذلیل اورتضحیک ہورہی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہاہے کہ مفت آٹا کی تقسیم میں لوگوں کی عزت نفس کاپوراپورا خیال رکھاجائے، تقسیم کاطریقہ کار ناقص ہونے کی وجہ سے لوگوں کی تذلیل اورتضحیک ہورہی ہے، وزیراعظم کی طرف سے مفت آٹا سکیم کاخیرمقدم کرتے ہیں، لیکن تقسیم کار کوبہتربنانے کی ضرورت ہے، عوام مفت آٹا کے حصول کے لئے خوارہورہے ہیں، انتظامیہ لوگوں اورخصوصاً خواتین کواس ذلالت سے بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان شریف میں غریبوں کیلئے مفت آٹا فراہم کرنے کے اقدام کاخیرمقدم کرتے ہیں، لیکن آٹا تقسیم کاطریقہ کار ناقص ہونے کی وجہ سے لوگوں اورخصوصاً خواتین کی تذلیل ہورہی ہے۔ لہٰذا اب مقامی انتظامیہ پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ تقسیم کارکوبہتربناکرلوگوں کے عزت ونفس کاپورا پورا خیال رکھاجائے۔ اورآٹا تقسیم کے طریقہ کار کوبہتربناکرحاجت مندوں کی دادرسی کی جائے۔ تاکہ غریب عوام کو ان کاحق بہترطریقے سے مل سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More