کبل سی ٹی ڈی تھانہ دھماکہ، بیس کے قریب زخمی اسپتال منتقل

متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکہ ہوا، دھماکہ کی وجہ سے تھانے کی عمارت منہدم ہو گئی ہے جبکہ آس پاس کے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں  ڈی ایس پی عطاء اللہ کے مطابق دھماکہ تھانے کے اندرہوا ہے جس کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے جبکہ اب تک بیس کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More