کبل سی ٹی ڈی تھانہ دھماکہ،خاتون سمیت 10 افراد شہید جبکہ 37 زخمی

دھماکہ تھانے کے اندرہوا ہے جس کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے

سوات وائس : سوات کے علاقہ کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکہ کے نتیجے میں  خاتون سمیت 10 افراد شہید جبکہ 37  زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ کے نیتجے میں عمارت زمین بوس ہونے کی وجہ سے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔آس پاس کے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں  ڈی ایس پی عطاء اللہ کے مطابق دھماکہ تھانے کے اندرہوا ہے جس کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے جبکہ اب تک ایک شخص کے شہید ہونے کی اطلاع ہے جبکہ بیس کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More