سوات بورڈ امتحانات، پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے اور پاکٹ گائیڈ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد

نامساعد حالات سے بچاو کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہو گی

سوات: ضلع سوات میں جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کے اردگرد 100 گز کے فاصلے تک پانچ سے ذائد افراد کے جمع ہونے اور پاکٹ گائیڈ کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق پرچوں کے دنوں میں امتحانات کے اختتام تک لاگو رہے گا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات عرفان اللہ خان وزیر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایگزامینیشن بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق نہم دہم امتحانات مورخہ 28 اپریل سے 18 مئی تک منعقد ہوں گے جسکے دوران نقل کی روک تھام اور نامساعد حالات سے بچاو کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہو گی

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More