مینگورہ ، ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار محمد علی نے جرمانہ لگانے کے تمام ریکارڈ توڑ دئے، موٹربائیک سوار ٹریفک پولیس نے ایک شہری کو 5ہزارروپے جرمانہ کردیا،شہری کے وجہ پوچھنے پر پولیس اہلکار نے گاڑی ڈرائیور کو مینگورہ پولیس اسٹیشن میں بند کردیا۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محمد علی نامی ٹریفک اہلکار کا رویہ انتہائی نامناسب ہے۔ان جیسے پولیس اہلکاروں کی وجہ سے دیگر پولیس بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں ٹریفک ڈیوٹی سے باہر کیا جائے۔تاکہ معزز شہریوں کی عزت  نفس مجروح نہ ہو۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More