عید الاضحیٰ کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے،گلی کوچوں،سڑکوں اور بازاروں کی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنائیں،نیز صفائی مہم میں غفلت یاکوتاہی برتنے والے میونسپل انتظامیہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جبکہ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر سیاحتی مقامات پر ہوٹل انتظامیہ کو مناسب قیمتوں اور پٹرول پمپس میں وافر مقدار میں پٹر ول کی دستیابی کے بارے میں بھی عملی اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام شہروں و قصبوں میں جانوروں کے فضلے اور گندگی کے ڈھیر ہنگامی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے اور ضلعی پولیس، ٹریفک وارڈن، ٹورسٹ پولیس، شہری دفاع، لیوی فورس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے تعاون سے سیاحوں کی سیکورٹی سمیت دریائے سوات کے اطراف میں طبی اور امدادی مراکز کو اضافی عملے، ادویات اور سہولیات کے علاوہ غوطہ خور ٹیموں کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران متعلقہ اسٹیشن پر موجود رہیں اور خاص کر تحصیل انتظامیہ،پولیس، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سی، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں اور شعبوں کے افسران و سٹاف عید کے تینوں دن ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More