سوات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین لاکھ، بیس ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رُ خ کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات ميں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاحوں کی کثیر تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، سیاحوں کی آمد کے حوالے سے ضلعی پولیس نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوات میں عید الااضحی کے موقع پر مجموعی طورپر تین لاکھ 20ہزار 465 سیاحوں نے سوات کا رُخ کیا،مختلف داخلی راستوں سے 42ہزار514 گاڑیاں داخل ہوئی،چھٹیوں کے بعد 2 لاکھ 9  ہزار 854سياح واپس چلے گئے،ایک لاکھ 10 ہزار611 سياح اب بھی سوات میں موجود ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ سوات میں مکمل امن و امان اور سیاحوں کی سہولت کے لیے بہتر انتظامات کے نتیجے میں عید الااضحی کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کا رخ کرنا مقامی معشیت کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلع انتظامیہ اور پولیس نے بہترین انتظامات کرکے سیاحت کی بحالی میں بھر پور کردار ادا کیا،پولیس، ضلعی انتظامیہ اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سوات کے سیاحتی مقامات میں خصوصی طور پر ٹورسٹ فسیلی ٹیشن سنٹر قائم کرکے سیاحوں کو سیاحتی مقامات کے بارے میں اآگاہ کیا، سیاحت بحال ہوگی تو مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More