منگلور پولیس نے چور گروہ گرفتار کرلیا، بیس تولے سونا برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )منگلور پولیس کی کامیاب کاروائی ، 20 تولے سے ذائد سونا  چوری کرنے والا گروہ گرفتار، ان کے قبضے سے چوری شدہ سونااور گھر کے اہم رسیدات و دستاویزات برآمد،اس حوالے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس اور دیگر پولیس آفیسر کے ہمراہ تھانہ منگلور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بمورخہ 27 جولائی 2023 کو مسمی بخت شیر علی ساکن سنگوٹہ نے تھانہ منگلور آکر بیان کیا کہ ہمارے گھر سے رات کو چوروں نے ایک بکس چوری کی جس میں 20 تولے سونا اور دیگر اہم کاغذات پڑے تھے جس کی مدعیت پر تھانہ منگلور میں باقاعدہ رپورٹ درج کر لی گئ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے آرپی او ملاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے مجھے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا جس پر میرے سربراہی میں اور ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف عطاءاللہ شمس کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ منگلور اعجاز خان اور دیگر  پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی میں کامیابی حاصل کی اور چوری کی واردات میں ملوث تین اہم ملزمان محمد حسین،شاہ حسین، زاہد حسین پسران پیرداد ساکنان بلوگرام رحیم آباد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے چوری شدہ سونے کی طلائی زیورات بمعہ اہم دستاویزات جو کہ ملزمان نے مختلف مقامات پر چھپائے تھے برآمد کر لیے ہیں۔ جبکہ واقعے میں ملوث ان کا چوتھا ساتھی ملزم اختر حسین جو کہ عدم گرفتار ہے جسے بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔ مزید تفتیش جاری ہے

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More