محکمہ صحت سوات کے زیر اہتمام ایوڈین کی افادیت کے حوالے سیمینار کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ایوڈین کی افادیت کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خا ن،کوارڈنیٹر ایل ایچ ڈبلیوز ڈاکٹر فضل عارف، یونیسف کے نمائندہ عدنان خبیب، محکمہ صحت کے اہلکاروں اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ سیمینار کا مقصد عوام میں ایوڈین کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنا ہے کیونکہ بالخصوص عورتوں اور بچوں میں ایوڈین کی کمی کے باعث ذہنی اور جسمانی معذوری کی سطح بڑھ سکتی ہیں اس لئے عوام کو چاہیے کہ بہتر اور صحت مند معاشرے کیلئے آیوڈین ملا نمک کا استعمال زیادہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ صحت سے وابستہ تمام چیزوں بالخصوص ایوڈین کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیوڈین ملا نمک کی افادیت بارے پیغام گھر گھر جا کر پہنچائیں گے۔ سیمینار میں ایوڈین کی جسم میں کمی اور اس کے نقصانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سیمینار کے اختتام پر عوامی آگاہی کے لیے واک کا انعقاد بھی کیا گیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More