تحریک انصاف کے 9 ممبران اسمبلی مسلم لیگ ن کے آدھے منصوبوں تک کام دکھائے،امیر مقام

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22جولائی 2017ء )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود وخوشحالی کے دشمن جتنی بھی کوشش کرلیں وہ عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے،ن لیگ کی حکومت پورے ملک میں سبزانقلاب کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی، چندبیرونی ملک دشمن عناصراندرونی سازشیوں کی تعاون سے حکومت کوکمزورکرکے ملک کو معاشی طورپرمفلوج کرناچاہتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعظم محمدنوازشریف کی بہترین پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی کی عفریت کاخاتمہ ہوگیا ہے اورملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ سنگوٹہ سوات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کارکنوں نے وزیراعظم محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکن اپنے قائدکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سوات کیلئے تاریخ میں سب سے زیادہ بڑے منصوبے مینڈیٹ کے بغیرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے دوراقتدارمیں منظورہوئے ہیں جن میں چکدرہ کالام ایکسپریس وے،بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے،چکدرہ فتح پورروڈکیلئے چارارب روپے اوربحرین کالام روڈکیلئے 11ارب کی منظوری شامل ہیں،جبکہ بجلی کی مدمیں تین ارب روپے کی لاگت سے چکدرہ تھانہ 220-KVAگرڈسٹیشن،132-KVAبریکوٹ ، مدین،مٹہ،کبل،بشام اورپورن گرڈسٹیشن کی منظوری شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کی مدمیں تین ارب روپے کی لاگت سے مردان سے سوات12انچ قطرسوئی گیس پائپ لائن کی منظوری جس پرپچاس فیصدکام مکمل کردیاگیاہے،ابھی حال ہی میں سوئی گیس کی مد میں قومی حلقہ29, 30اور31کیلئے 4.2ارب روپے منظورکئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رواں ماہ سوات یونیورسٹی خواتین کیمپس بھی باقاعدہ کام کاآغازکررہی ہے،ملاکنڈمیں کسٹم ایکٹ نفاذ کا خاتمہ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کامرہون منت ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اپنے9ممبران کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے آدھے منصوبوں تک کام دکھائے،بشام سے ایک اوربجلی کی مد میں متبادل ٹرانزمشن لائن منظورکردی گئی ہے جس سے سب سے پہلے یہاں کے عوام کوبجلی مہیاکی جائیگی جبکہ بٹ خیلہ گرڈسٹیشن ،سالارزئی بونیر،دیرلوئر اوراپرمیں نئے گرڈسٹیشن بھی قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 27ارب روپے کی لاگت سے لواری ٹنل کی تکمیل بھی موجودہ وفاقی حکومت کی مرہون منت ہے،انشاء اللہ ملاکنڈڈویژن کے عوام ان ترقیاتی منصوبوں کی بدولت دھرنے کی سیاست کوردکرکے مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگی۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں