دہشت گردی سمیت سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث شدت پسند کو گرفتار کرلیا گیا

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔24جولائی 2017ء )سوات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دہشت گردی سمیت فورسز پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ملاکنڈ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سرچ اپریشن کے دوران تحصیل کبل کے علاقے کانجوٹاؤن شپ سے ملزم علی اختر ولد عبدالجلیل ساکن اسوگے کبل کو گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سال 2011 کے دوران سوات میں دہشت گردی سمیت کئی دیگر واقعات میں ملوث رہا جس کے خلاف تھانہ کبل میں مقدمات درج ہیں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، ملزم کشیدگی کے دوران فورسز کے ایک قافلے پر مارٹر گولہ فائر کرنے کے واقعے میں بھی ملوث بتایاجاتا ہے، گرفتا ری کے بعد ملزم علی اختر کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں