محکمہ سیاحت کی جانب سے جعلی دستاویزات جمع کرانے والی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا انکشاف

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 14 ستمبر2017ء) محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام رولز اور قوانین کو نظر انداز کرکے جعلی دستاویزات جمع کرانے والی من پسند کمپنی کو کروڑوں روپے کا ٹھیکہ دینے کا انکشاف ک ہوا ہے۔

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں سیاحت کو فروع دینے کے لئے صوبے بھر میں مختلف ایونٹ کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کے لئے تمام رولز کو نظرانداز کردیا ہے ، محکمہ ثقافت نے رواں سال پشاور میں ہنر میلہ ٹھیکے کے لئے جعلی انکم ٹیکس دستاویزات جمع کرنے والی کمپنی کو کالام فیسٹول میں بھی ٹھیکہ دے دیا ہے، کمپنی پر محکمہ سیاحت کے سیکرٹری نے جعلی دستاویزات اور غلط معلومات فراہم کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے کہ ہنر میلہ پشاور میں کمپنی کو ایک کروڑ سے زائد کے فنڈ کی تحقیقات کی جائے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ موجودہ کمپنی نے محکمہ سیاحت کو جعلی دستاویزات فراہم کئے اسلئے کمپنی اور انکے مالکان کو محکمہ سیاحت اور کلچرل میں لائف ٹائم پابندی لگادی جائے تاہم کمیٹی سفارشات کے باوجود محکمہ سیاحت نے جعلی دستاویزات جمع کرنے والی کمپنی کو سوات کالام میں سیاحت کو فروع دینے کے لئے منعقدہ ایونٹ میں ٹھیکہ دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سول سوسائٹی نے سرکاری وسائل کا بے دریع استعمال کرنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا کہ محکمہ سیاحت میں من پسند افراد کو جعلی دستاویزات اور جعلی کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں کے ٹھیکے دیئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ ٹوورازم اور ایم ڈی ٹوورازم کارپوریشن سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More