وادی اتروڑ کے پہاڑوں میں لاپتہ پشاور کے سیاح کی لاش برآمد

سوات ( زما سوات) وادی اتروڑ کے پہاڑوں میں لاپتہ پشاور کے سیاح کی لاش برآمد تفصیلات کیمطابق کچھ دنوں پہلے پشاور سے تعلق رکھنے والا محمد منیب نامی لڑکا اتروڑ سے کمراٹ ٹریکنگ کرتے ہوۓ لاپتہ ہوگۓ تھے جس کی لاش کل اسمس اور جہاز بانڈہ کے درمیانی پہاڑی سلسلہ سے ملی ہے لوکل ٹریکنگ گائیڈ عبدالرحیم کی بڑی تگ و دو اور محنت کے بعد ان کو ڈھونڈنے میں کامیابی حاصل ہوئی، عبدالرحیم سے رابطہ پر معلوم ہوا کہ محمد منیب کی لاش پہاڑوں میں لگائے گئے ایک ٹینٹ سے ملی جس کے باہر ان کے جوتے بھی پڑے تھے عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ غالب گمان ہے کہ محمد منیب رات کو سردی اور اچانک بیماری کی وجہ سے انتقال کرگۓ ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More