لوگوں کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی واپسی جاری ہے،ڈی پی او

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:09نومبر2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمداعجاز خان نے کہاہے کہ سوات میں پرائیویٹ لوگوں سے پولیس کی واپسی کاعمل جاری ہے ، اوراب تک سو پولیس اہلکاروں کی پولیس لائن میں حاضری یقینی ہوچکی ہے ۔ وی آئی پی سمیت وی ڈی سیز سے بھی پولیس واپس کی جارہی ہے ان لوگوں کی ڈیوٹی پر 300پولیس والے مامور تھے، جن کو واپس کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے اپنے دفترمیں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم، یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفورخان عادل اور وائس چیئرمین فضل رحیم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق ممبران اسمبلی وزراء ، وی آئی پیز، ویلج ڈیفنس کمیٹوں کے ممبران سمیت دیگر پرائیویٹ لوگوں کے ڈیوٹی پرمامور افراد سے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کی واپسی جاری ہے اور موجودہ ممبران اسمبلی کیساتھ ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی تعدادکم کی جارہی ہے اوراب تک 100پولیس والوں کو واپس کرکے انہوں نے اپنی حاضری پولیس لائن میں یقینی بنائی ہے۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں