سوات کے سیاحتی علاقہ وادی کالام کے شاہی گراؤنڈ میں پختون ٹیم نے تین روزہ کرکٹ میلہ سجادیا

کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 جولائی 2018ء) سوات کے سیاحتی علاقہ وادی کالام میں پختون ٹیم نے تین روزہ پختون ٹی 10 کرکٹ لیگ کا میلہ سجالیا، قومی کرکٹرز عمران خان اور سہیل خان کی خصوصی شرکت ، ضلع بھر سے 12ٹیمیں حصہ لیں گے، تفصیلات کے مطابق جنرل پٹرولیم کے زیر اہتمام سوات کے سیاحتی علاقہ وادی کالام میں تین روزہ پختون ٹی 10 کرکٹ لیگ کا آغاذ شاہی گراونڈ کالام میں ہوگیا، افتتاحی تقریب میں پشتو کے مشہور شاعر اباسین یوسفزئی، معروف گلوکار بختیار خٹک، قومی کرکٹر عمران خان اور سھیل خان سمیت بریگیڈیئر کاشف نوید، معروف پشتو شاعر ڈاکٹر اسرار اتل اور تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر جی پی کے کنٹری ہیڈ مجاہد خان، پختون ٹیم کے میڈیااینڈ مارکیٹنگ منیجر نوید یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں بہت ضروری ہے، کھیلوں کے سرگرمیوں سے ملک کا بہتر امیج پوری دنیا میں ابھر کر سامنے ائے گا، انہوں نے کہا کہ پختون ٹیم کی جانب سے پختون ٹی 10 کرکٹ لیگ کا جو میلہ سجایا گیا ہے اس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بھی اچھے کھلاڑی ابھر کر سامنے ائیں گے جن کو ملک کی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا، کرکٹ لیگ میں روزانہ چار چار میچز ہورہے ہیں ، جن کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں کالام میں موجود سیاح اور مقامی لوگ اتے ہیں، جو سیاحتی وادی کے حسین نظاروں کیساتھ ساتھ کھیل کے دلچسپ مقابلوں سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں ۔افتتاحی تقریب میں پشتو موسیقی پر سیاحوں نے خوب رقص کیا اور خوشگوار موسم کے مزے لوٹے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More