انتخابات میں 3 لاکھ 50 ہزار فوجی جوانوں کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: پاک فوج نے انتخابات 2018 کے دوران ملک بھر میں 3 لاکھ 50 ہزار جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے اورتمام سیاسی جماعتوں سمیت الیکشن کمیشن بھی انتخابات کی تیاریوں میں مصروفِ عمل ہے، الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے پلان ترتیب دے دیا ہے جب کہ ملک بھر میں پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

پاک فوج نے 25 جولائی کو عام انتخابات میں ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے لئے 3 لاکھ 50 ہزار جوانوں کوتعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عام انتخابات کے روز سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے 786 پولنگ اسٹیشنز پر 7 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جن میں 5 ہزار پولیس اہلکار اور 2 ہزار رینجرز، ایف سی، لیڈی پولیس اور کوئیک ریسپانس فورس تعینات ہوگی، اس کے علاوہ پاک فوج کے جوان بھی پولنگ اسٹیشنز پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

اینٹی رائٹ پولیس کی ٹیمیں بھی ریزرو رکھی جائیں گی جو کسی ہنگامی صورت حال میں ایکشن میں آئیں گی۔ اسپیشل برانچ کے مطابق اسلام آباد کے 786 پولنگ اسٹیشنز میں سے 53 کو حساس قرار دیا جا چکا ہے اور ان پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی میں جانی نقصان کے بھی خدشات ہیں، اس لئے تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی اضافی نفری جب کہ پاک فوج کے 3000 جوان اسلام آباد میں تعینات ہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More