کرپٹ ممبران اسمبلی کا احتساب 25جولائی کو مینگورہ اور سوات کے عوام اپنے ووٹ سے کریں گے، محمدامین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جولائی 2018ء) متحدہ مجلس عمل پی کے 5 کے امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین اور متحدہ علماء سوات کا نامزد امیدوار برائے این اے 3مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں عوام کے پیسے کا ضیائع کرنے اور قوم کی خدمت کی بجائے اپنی خدمت کرنے والے ممبران اسمبلی کا احتساب 25جولائی کو مینگورہ اور سوات کے لوگ اپنے ووٹ سے کریں گے اور متحدہ مجلس عمل و متحدہ علما سوات کے امیدواروں کو تاریخی کامیابی دلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ ، ملوک آباد ، گنبد میرہ میں انتخابی دفاتر کے افتتاح اور ملابابا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ25جولائی کے بعد مینگورہ شہر میں پانی کا مسلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرکے تمام علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی اور لو پریشر کا خاتمہ کرنے کے ساتھ پانچ سو بستروں پر مشتمل ہسپتال جو دس سالوں سے بند پڑا ہے کو کھول کر عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کریں گے ۔ علاقہ میں مزید سکول و کالج بنا کر یہاں کے لوگوں کو تعلیم کی سہولیات کے ساتھ تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کی وہ 25جولائی کو این اے 3پر مولانا حجت اللہ اور پی کے5پر خادم سوات محمد امین کو ووٹ دیکر کامیاب کرکے سوات اور مینگورہ کے احساس محرومی کا خاتمہ کریں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More