مسلم لیگ ورکرز کنونشن کے اختتام پر کارکنان کا ایک دوسرے پر حملہ،لاتوں اور گھونسوں کی بارش

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 جولائی 2018ء)سوات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں کارکنان کا ایک دوسرے پر حملہ، قوی خان ایڈووکیٹ اور صادق عزیز کے کارکنان نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، میڈیا نمائندگان بھی حملہ کی زد میں آگئے دنیا نیوز ٹی وی کے کیمرہ کا کیمرہ توڑدیا گیا،صحافیوں کو قتل کی دھمکیاں، تفصیلات کے مطابق آج مینگورہ میں بائی پاس روڈ پر ایک شادی حال میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں شہباز شریف نے ورکرز سے خطاب کیا جبکہ ورکرز کنونشن کے اختتام پر مسلم لیگ ن کے سٹی صدر صادق عزیز اور مسلم لیگ کے بزرگ رہنما قوی خان ایڈووکیٹ کے کارکنان میں تو تو میں میں کے ہاتھاپائی ہوئی جس پر صادق عزیز نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تو لڑائی مزید شدت اختیار کرگئی جس کو میڈیا نے کیمرہ کی انکھ سے محفوظ کرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود دیگر ورکران نے میڈیا اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور دنیا نیوز ٹی وی کے کیمرہ مین کا کیمرہ توڑدیا دی تاہم بعد میں رہنماؤں کی مداخلت پر مشتعل کارکنان کو منتشر کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More