آج کی خبریںسوات کی خبریں
چوری شدہ مویشیوں کا ڈیلر گرفتار،مال مویشی برآمد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:07مئی2018) مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ مویشی خریدنے والے شخص کو مال مویشیوں سمیت گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امیر روان ولد نوشیروان سکنہ سبزی منڈی کو گرفتارکرکے اُن سے دو گائے جس کی قیمت تین لاکھ روپے ہیں برآمد کرلی ہیں، پولیس کا کہناہے کہ مذکورہ گائیں چوری ہوئی تھی جس کی اصل مالیت 3 لاکھ جبکہ امیر روان نے اس کو 90 ہزار میں خریدی ہیں ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔