ٹریفک وارڈن سسٹم کا آغاز ہفتہ کو کیا جائے گا،ڈی آئی جی اختر حیات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ۔14جولائی 2017 ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ سوات میں ٹریفک وارڈن سسٹم کا آغازہفتہ کے روز کیا جائے گاجس میں 529 افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی جبکہ ٹورسٹ پولیس کا بھی باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر مینگورہ میں ٹریفک وارڈن سسٹم اور ٹورسٹ پولیس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان کرینگے جس کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن سسٹم میں ایک ایس پی اور چار ڈی ایس پیز سمیت 529 افسران اور اہلکار تعینات کئے جائیں گے جس سے ایک طرف مینگورہ شہر سمیت سوات میں ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جائے گا تو دوسری جانب یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ پہلے ٹریفک نظام کی بحالی کیلئے اہلکار تعینات ہوتا تھا لیکن اب افیسر تعینات ہو گا جس سے شہر میں ٹریفک کا مسئلہ ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس وجہ سے سوات سے آغاز کیا گیا کہ یہ ملاکنڈ ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر ہے اور یہاں پر این سی پی گاڑیوں سمیت بڑی تعداد گاڑیوں کی موجود ہے اس وجہ سے یاں ٹریفک وارڈن سسٹم کا آغاز کیا گیا اور مرحلہ وار اسکو ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع تک وسیع کیا جائے گا اور اسکے ساتھ ساتھ ٹورسٹ پولیس کا بھی باقاعدہ افتتاح آج ہو گا جس پہلے مرحلے میں 10 ہیوی بائیک دئیے گئے ہیں اور چھ مقامات پر ٹورسٹ فسیلٹیٹنگ سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور ٹورسٹ پولیس نے عبدالفطر پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 9لاکھ کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باوجود ٹریفک نظام کا رواں دواں رکھا اور نو لاکھ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کی موجودگی میں آنے والے سیاحوں میں جوس ، چاکلیٹ اور دیگر اشیاء بھی تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ اس نظام کیوجہ سے یہاں کے عوام کو کافی سہولیات میسر ہونگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More