مسلم لیگ ن کے عاصم الله خان کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

10

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 اپریل 2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کے قریبی رشتہ دار، مسلم لیگ ن سوات کے رہنما اور ضلعی کونسلر عاصم اللہ خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ اے این پی نے عاصم اللہ خان کو پی کے 4سوات کا ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں کل جمعہ کو عاصم اللہ خان کے حجرہ دنگرام میں شمولیتی اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا جس میں صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عاصم اللہ خان اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور پارٹی کے صوبائی صدر ان کو حلقہ پی کے 4میں اپنا امیدوار نامزد کریں گے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.