( خبر جاری ہے )

تحریک انصاف کے 22 سال مکمل ہونے پر سوات میں جشن منایا گیا

( خبر جاری ہے )

سوات( زما سوات ڈاٹ کام:26اپریل2018) پی ٹی آئی کی22سال مکمل ہونے پر سوات میں جشن منایا گیا،مٹھائیاں تقسیم جبکہ کیک بھی کاٹا گیا،پاکستان تحریک انصاف کے قیام کا 22سالہ سیاسی سفر مکمل ہونے کے سلسلے میں سوات میں تحریک انصاف نے خوشی کا اظہارکیا۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف سوات کے سینئر نائب صدرسعید خان نے کانجومیں ایک تقریب کااہتمام کیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں اورعہدیداروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سعیدخان نے 10پونڈ وزنی کیک کاٹا اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور تحریک انصاف کے استحکام اور چیئرمین عمران خان کی دراز عمرکیلئے خصوصی دعابھی مانگی گئی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...