سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ، کارنامہ پی ٹی آئی یا اے این پی کا؟

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) حلقہ این اے 4اور پی کے 7 میں مختلف سڑکوں پر تارکول ڈالنے کی منظوری پر مذکورہ حلقوں کے اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 7 سے اے این پی کے وقار خان ایم پی اے جبکہ قومی حلقہ این اے 4 سے پی ٹی آئی کے مراد سعید ایم این اے ہے۔ ان حلقوں میں موجود 14 سڑکوں پر تارکول ڈالنے کی منظوری کے بعد دونوں سیاسی پارٹیوں کے کارکن سوشل میڈیا پر ترقیاتی کام کی منظوری کا کریڈٹ لینے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکن اسے مراد سعید کی کوششوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں جبکہ اے این پی کارکنوں کا دعوی ہے کہ ان سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کی منظوری ایم پی اے وقار خان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More