سوات میں رکشہ یونین کی ہڑتال،انتظامیہ کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:14مئی2018) اتفاق رکشہ یونین کا سوات میں رکشوں کے مسائل حل کرنے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر جہانزیب نے کہا کہ انتظامیہ نے سوات میں نئے رکشوں کی آمد روکنے کے ساتھ ساتھ نئی رجسٹریشن پر پابندی لگائی ہے ، انہوں نے نئے رکشوں کی برآمد روکنے کیلئے انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف جاری کاروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے ، مظاہرے سے تحصیل ناظم اکرام خان ،تحصیل کونسلرز ڈاکٹر خالد محمود ، شاہد علی ، عبدالکریم ، ضلع کونسلرضیاء اللہ جانان ،اتفاق رکشہ یونین سوات کا صدر جہانزیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،اور کہا کہ انتظامیہ سوات میں ٹوسٹروک رکشے ختم کرنے سے گریز کرے یا ان لوگوں کیلئے پہلے متبادل روزگار کا انتظام کرے ، غریب رکشہ ڈرائیوروں کی روزی روٹی کا ذریعہ ختم کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More