سوات میں نہ بجلی لوڈشیڈنگ ختم ہوسکی اور نہ ہی کوئی ترقی ائی سب ٹوپی ڈرامہ ہے۔میانگل شہریار امیرزیب

سوات( زما سوات ڈاٹ کام )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے وہ نئے فیڈرز کہاں گئے جس پر واویلا مچایا جارہا تھا رمضان المبارک میں بجلی لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے،نہ بجلی لوڈشیڈنگ ختم ہوسکی اور نہ ہی کوئی ترقی ائی سب ٹوپی ڈرامہ ہے،بجلی کے برائے نام منصوبوں پر سیاست کرنے والوں کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیدوشریف میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کیوجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جو دعوے کئے تھے وہ مخص سیاسی پوائنٹ سکورنگ تھی حالانکہ بجلی لوڈشیڈنگ کی خاتمے کیلئے کسی نے بھی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جبکہ سوات میں بجلی کے برائے نام منصوبے عوام سے ووٹ بٹوڑنے کا ایک حربہ ہے تاہم سوات کے عوام اتنے بیوقوف نہیں ،

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More