مٹہ میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن، خواتین نے بھی احتجاج کی کال دیدی

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 آگست 2018ء)سوات کی تحصیل مٹہ میں بجلی کے مسلسل اور غیر اعلانیہ طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز، مٹہ میں گرینڈ جرگہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی لوادشیڈنگ کو معمول پر نہیں لایا گیا تو مٹہ میں بھرپور احتجاج کرینگے کیونکہ محکمہ واپڈا نے مٹہ بازار اور قریبی علاقوں کیساتھ جو زیادتی شروع کیا ہے اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اس ظلم کو مزید برداشت نہیں کرینگے ناروا لوڈشڈنگ سے تنگ آکر خواتین بھی گھروں سے نکل کر احتجاج کرنے کیلئے تیار ہیں کسی بھی قسم کی ٹیکس ماننے کو تیار نہیں ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حثیت کو برقرار رکھنے کیلئے تن من دھن کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے منتخب وفد اسسٹنٹ کمشنر مٹہ سے ملاقات کیلئے انکے دفتر پہنچ گئے لیکن اسسٹنٹ کمشنر مٹہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ بازار اور قریبی علاقوں میں بجلی کی ناروا بندش کی خلاف ایک گرینڈ جرگہ مٹہ میں منعقد ہوا جس میں تاجر برادری کیساتھ ساتھ عام لوگوں، منتخب نمائندوں اور میڈیا کے ساتھیوں نے شرکت کی گرینڈ جرگہ میں مٹہ بازار اور قریبی علاقوں میں تاریخ کی بدترین بجلی بندش اور لوگوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت ہوئی گرینڈ جرگہ سے اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے تاحیات چیف ارگنائزر قاسم کاکا مٹہ بازار کے صدر محمد زبیر سابق صدور حاجی عبدالقیوم اکبر باچا جمشید خان جہانزیب نورالہادی خائستہ باچا محمد اسرار خان اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر نائب ناظم محمد صادق مٹہ بازار کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی عظمت علی خان رحیم خان نوید اختر اور دیگر بھی موجود تھے مقررین نے مٹہ بازار سمیت قریبی علاقوں میں بجلی کی ناروا بندش اور بجلی اور ٹیلفون بلوں میں بڑے پیمانے پر لگنے والے ٹیکس پر بحث کیا اور مطالبہ کیا کہ مٹہ میں بجلی کی بدترین بندش کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ملاکنڈ دویژن کی خصوصی حیثیت کو برقرار رکھ کر ٹیکس لگانے سے گریز کیا جائے مقررین نے کہا کہ اگر ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس لگانے کی کوشش کی گئی تو یہاں کی عوام ٹیکس کی خلاف بھرپور مزاحمت کرینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ مٹہ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ناگزیر صورتحال میں ایک احتجاجی تحریک شروع کیا جایئگا دریں اثناء اس موقع پر ایک منتخب کمیٹی نے تاحیات چیف ارگنائزر قاسم کاکا کے زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر مٹہ سے ملنے کیلئے اور صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے انکے دفتر پہنچ گئے تاہم اسسٹنٹ کمشنر مٹہ سرکاری کام کے سلسلہ میں دفتر میں موجو نہیں تھے جس کے باعث ملاقات نہ ہوسکیں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More