انتخابات میں امیدواران ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، سید ظہیرالاسلام شاہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جولائی 2018ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواران ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ، سرکاری گاڑیوں میں سیاسی جھنڈے ، بینرز وغیرہ برداشت نہیں کی جائیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں امیدواران کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر امیدواران نے مختلف تجاویز دیئے ، کمشنر سید ظہیر الاسلام شاہ نے امیدواروں پر زور دیا کہ ملک میں عام انتخابات ہمارے مستقبل کیلئے اہم ہیں تاہم اس سلسلہ میں انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق مقرر ہیں ، اس دوران بھرتیوں ، تبادلوں پر بھی پابندی عائد ہے ، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالہ سے خلاف ورزی پر سختی سے کاروائی ہوگی ، پولنگ اسٹیشنوں کے حدود میں بینرز وغیرہ لگانا ممنوع ہے ، کوڈ آف کنڈک کے حوالہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے واضح قوانین ہیں جس پر عمل درآمد کررہے ہیں ، تمام سیاسی پارٹیاں اور آزاد امیدواروں ہمارے لئے ایک جیسے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مینگورہ شہر اور دیگر مقامات میں اب تک غیر قانونی طور پر لگائے گئے بینرز ، پوسٹرز وغیرہ کو ہٹادیا گیا ہے اور مزید کاروائی بھی کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ بینرز ، سٹیکرز اور دیگر اشیاء کے حوالہ سے مقررہ سائز سے تجاوز پر بھی کاروائی کی جائیگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More