ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ؛ مریم نواز اور کیپٹن صفدر انتخابی میدان سے آؤٹ

کراچی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر انتخابی میدان سے باہر ہوگئے ہیں۔

مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 جب کہ کیپٹن (ر) صفدر این اے 14 مانسہرہ سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے تاہم احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد دونوں شخصیات انتخابی عمل سے باہر ہوگئی ہیں۔ این اے 127 سے اب مریم نواز کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ علی پرویز انتخاب لڑیں گے۔

این اے 127 کے ریٹرننگ آفیسر گل عباس کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد امیدوار کی سزا پرقانون خاموش ہے ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کروں گا۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جس کو بھی سزا ہو وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل ہوجاتا ہے، کسی کی بھی نااہلی سے انتخابات پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، مریم نوازکا نام ہٹا کر بیلٹ پیپرز چھپائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ 28 جولائی 2017 کو نواز شریف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پہلے ہی تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے اور یہ نااہلی تاحیات ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 سال قید، 20 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More