ضلع سوات میں25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات شفاف ترین اور غیر جانبدارانہ ہوں گے،الیکشن کمشنر ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جولائی 2018ء)ضلع سوات میں25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات شفاف ترین اور غیر جانبدارانہ ہوں گے جس کے لیے پہلے ہونے والے انتخابات سے زیادہ اور منظم تیاریاں کی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اعجاز احمد نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98کے پروگرام “حال احوال دہ چاپیرچل ” میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پوسٹل ووٹ کے نتائج من گھڑت اور غلط ہیں جبکہ پوسٹل ووٹ کے نتائج کا اعلان 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے ساتھ کیا جائے گا اس طرح کے غلط خبر پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس بار ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرسکیں گے وہ اپنی مرضی کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈالیں سکیں گے معذور افراد کو ووٹ ڈالنے کے لیے 20جولائی تک پوسٹل ووٹ جاری کئے گئے جبکہ 25جولائی کو بھی ان خصوصی افراد کو پہلے موقع دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سوات بھر کے پولنگ سٹیشنوں میں تمام بنیادی سہولیات پانی ،بجلی ، پنکھوں،واش روم اور سیکورٹی کے لیے خصوصی بندوبست کئے گئے ہیں ووٹر ز بلا خوف وججک اپنی رائے حق دہی استعمال کرے۔ریڈیو کے اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اعجاز احمد کے ساتھ پروگرام کے پروڈیوسر ثاقب نواز اور ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی بھی شریک تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More