سوات میں تین نئے کالجوں کی ضرورت بارے کمشنر مالاکنڈ کا اظہاراتفاق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 جولائی 2018ء) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے سوات میں طلبہ و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضلع میں تین نئے کالجوں کے قیام کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ذریعے جامع سروے کرایا جائے گا نہ صرف سوات بلکہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ٹیکنیکل بنیاد پر سروے رپورٹ مکمل کرکے ان علاقوں اور مقامات کی نشاندہی کی جائے گی جہاں نئے بوائز اور گرلز کالجوں کی اشد ضرورت ہوگی اور اسی بنیاد پر ترقیاتی عمل آگے بڑھایا جائے گاوہ اپنے دفتر سیدوشریف میں سوات میں میٹرک کے حالیہ نتائج کے تناظر میں طلبہ و طالبات کے داخلوں میں حائل مشکلات سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، گورنمنٹ جہانزیب ڈگری کالج سیدوشریف کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد، سیکرٹری ٹو کمشنر نعیم اختر، ریجنل ڈائر یکٹر انفارمیشن سوات، ای ڈی او ایجوکیشن اور ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں گورنمنٹ جہانزیب ڈگری کالج کے زیرتعمیر بلاکس کی جلد تکمیل اور اضافی تدریسی عملے کی بھرتی سمیت کئی دیگر امور کا بطور خاص جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے کمشنر ملاکنڈ نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گذشتہ سال میڈیکل، انجینئرنگ اورکمپیوٹر سائنس کی سیٹوں میں اضافے کے باعث چونکہ اس سال لیکچررز اور کلاس رومز کی کمی کا مسئلہ درپیش ہو گا اسلئے کنٹریکٹ پر کوالیفائیڈ لیکچررز کی بھرتی کے علاوہ نئے بلاک تعمیر مکمل ہونے تک عارضی طور پر شام کی کلاسز شروع کرنے سمیت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نئے تدریسی عملے کی بھرتی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر شفاف طریقہ کار کے تحت ہونی چاہئے انہوں نے اس مقصد کیلئے درکار مالی وسائل کی بروقت فراہمی کا یقین دلایا اور اس مقصد کیلئے موقع پر ہی متعلقہ اعلیٰ حکام سے رابطے کئے سید ظہیرالاسلام شاہ نے کالج کے زیرتعمیر بلاکس کی تکمیل میں حددرجہ تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات و مواصلات کو متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف تادیبی کاروائی اور بلڈنگ جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے اس موقع پر انہوں نے کالج انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ وہ کالج اور ہاسٹلز میں نظم و ضبط اور تعلیم و تدریس کا مثالی ماحول قائم کریں طلبہ کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں اور انہیں غیرصحتمند سرگرمیوں اور رجحانات سے مکمل طور پر محفوظ بنائیں جو روحانی والدین کی حیثیت سے اساتذہ اور پروفیسرز کے بنیادی فرائض میں بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں موجود بعض کالی بھیڑیں اپنے مذموم مفادات کیلئے نوجوانوں کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں جن کا بنیادی ہدف ہمارے تعلیمی ادارے ہی ہیں اور اس کا تدارک ہر جگہ اور ہر سطح پر ہونا چاہئے انہوں نے کالج کے تمام شعبوں میں بی ایس پروگرام کے معیار کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ معیار صوبے بھر میں بہتر ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو منگورہ شہر میں صحت وصفائی کا عمل تیز کرنے اور خوبصورتی و آرائش کے پراجیکٹ پر زیادہ فعالیت کے ساتھ کام شروع کرنے کی ہدایت بھی ک

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More