سوات میں ٹیکس کا نفاذ کسی طور برداشت نہیں کرینگے، احتجاجی دھرنا سے سیاسی رہنماوں کا خطاب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 20 ستمبر 2018ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی مینگورہ سٹی کے زیر اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں ایک احتجاجی کیمپ منعقد کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد کر رہے تھے ، احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹر خالد محمود ، باچا لالا ، فضل رحمان ، افصل خان اور سلیم خان کے علاوہ حاجی زاہد خان ، واجد علی خان ، عبداللہ یوسفزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کسی بھی صورت میں ملاکنڈ ڈویژن اور بالخصوص ضلع سوات میں ٹیکسز کے نفاذ برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے ، ٹیکس نامی چیز سے ہم نفرت کرتے ہیں ، ملاکنڈ ڈویژن کی اپنی پرانی اور تاریخی حیثیت فی الفور بحال کیا جائے ، بجلی ، ٹیلیفون اور دیگر یوٹیلیٹی بلوں سے ٹیکس کا نفاذ ختم کیا جائے ، پانچ سال تک ریلیف ہمیں قابل قبول نہیں ہے ، مقررین نے اس بات پر بھی سخت افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں سواتی عوام کے گھروں میں پتھر پھینکنے اور رات کو ہوائی فائرنگ جیسے صورتحال کی روک تھام اور عوام کا اعتماد بحال رکھنے کیلئے پولیس اور سیکورٹی ادارے موثر اور عملی اقدامات اٹھا ئیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ واساء نامی کمپنی عوام کو پانی اور صفائی میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہا ہے ، بڑی بڑی تنخواہوں کے باوجود پورا شہر گندگی سے بھرا پڑا ہے عوام کو مختلف یونین کونسلوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے واساء کمپنی میں مزید آفسران بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں ، سنیٹری ورکررز کی ضرورت ہے ، درال خوڑ بحرین کے پاور ہاؤس سے پورے ضلع سوات اور بالخصوص تحصیل بابوزئی مینگورہ اور سیدو شریف کو بجلی فراہم کیا جائے تاکہ عوام کے بجلی سے متعلق مشکلات ختم ہوسکے ، سپیشل پولیس فورسز کو فوری طور مستقل کیا جائے اور ضلع سوات سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائے ، سیدو شریف ہسپتالوں کی حالت زار پر توجہ دی جائے ، طلباء اور طالبات کو سرکاری کالجوں میں داخلوں کا بندوبست کیا جائے ، ایٹا ٹسٹ کا پر چہ اوٹ کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے ، مقررین نے کہا کہ ملک چندوں پر نہیں چل سکتا اس کے لئے عملی اوربہترین پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے ، حلال فوڈ اتھارٹی تاجران تنگ کرنے سے گریز کریں ، موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت بہت کم مدت میں ملک اور قوم کے مفاد میں ناکام ہوچکی ہے ، قوم پر ایک ماہ کے اندر اندر بدترین قسم کی مہنگائی مسلط کرنا ان کی نا اہلی کا ثبوت ہے،مقررین نے نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کو جمہوری قوتوں کا فتح قرار دیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More