پولیس عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، آرپی او مالاکنڈکی سخت ہدایات جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 20 ستمبر 2018ء) آر پی او ملاکنڈ دویژن محمد سعید وزیر نے کہا ہے کہ پولیس فورس عوام کی خدمت اور فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہ چھوڑے ، عوام کی عزت اور ان کی جان ومال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، پولیس عوام کی خادم بن کر ان کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور کردار اداکریں ، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پولیس لائن کبل میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ عوام کو کسی بھی تھانہ یا دفتر میں مشکلات کا سامنا نہ ہو ، انہوں نے کہا عوام کی جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا کریں تا کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو، پولیس سٹیشنوں میں عوام کو درپیش مسائل کو دور کیا جائیں تاکہ عوام کو سستی انصاف فراہم کی جائیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More