واسا کو دس کروڑ روپے مالیت کی چھ بڑی گاڑیاں فراہم کردیں گئیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 22 ستمبر 2018ء) ممبرصوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کو دس کروڑ روپے کی بڑی گاڑیاں فراہم کردیں ، صوبائی حکومت ڈبلیو ایس سی سی مینگورہ ایک با اختیار ادارہ بنانے کے لئے کوشاں ہے ، تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہوگی اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کریں گے ، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، سی ای او شیدا ء محمد خان ، چیرمین اختر خان ایڈوکیٹ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم اور سابق تحصیل کونسلر زاہد خان عرف باز خان نے گاڑیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انہوں گاڑیوں کے چابیاں سی ای او شیدا ء محمد خان ، منیجر اپریشن میاں شاہد علی ، اور منیجر ایڈمن اصف سلیم کے حوالے کئے ، فضل حکیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ ج 6 بڑی ہینوں گاڑیاں جس کی مالیت 9کروڑ اسی لاکھ روپے ہیں ، واسا کے حولے کئے جبکہ اس سے قبل 7گاڑیاں حوالے کی گئی ہے جسکا مقصد مینگورہ شہر کے عوام کو صاف ستھرا ماحول اور پینے کی صاف پانی فراہمی ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مشکلات کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور پی ٹی آئی کے قائد عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کے مشن کو عملی جامہ پہنا یا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی سے یہاں کے عوام کو روز گار کے مواقع بھی میسر ہوئے ہیں اور اب بھی تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ادارہ میں جو کنٹریکٹ ملازمین ہے انکو مستقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور بہت جلد انکو مستقل کیا جائیگا ، انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مشکلات کے خاتمے کو اولین ترجیح بنائیں اور دن رات انکی خدمت کریں تاکہ حکومت کے تبدیلی کے اثرات عوام پر مرتب ہوسکیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More