الیکشن کمیش سوات کا اہم اجلاس،ضمنی الیکشن کیلئے پلان تیار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 28 ستمبر 2018ء) ریجنل الیکشن کمشنرو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سوات جاوید اقبال کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں سوات کے دو حلقوں پی کے 3اور پی کے 7میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس ہو جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات اعجاز احمد اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد کے علاوہ انتظامیہ ،پولیس اور دیگر حکام بھی شریک تھے اجلاس میں سوات میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تمام تر انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا جن میں انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، پولنگ سٹیشنوں کے اندر انتظامات، پولنگ عملے کی تعیناتی و تربیت، سیکورٹی پلان، ٹرانسپورٹ پلان، پاک فوج کی معاونت، حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی اور مانٹیرنگ ٹیموں کی تشکیل و کرداراور دیگر متعلقہ امور شامل ہیں اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر جاوید اقبال نیواضح کیا کہ سوات کے دو حلقوں پی کے 3اور پی کے 7 حلقوں پر ضمنی الیکشن 14 اکتوبر کو ہو گا حلقہ پی کے 3میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار ایک سو اسی ووٹرزرجسٹرڈ ہیں جن میں مردوں کے ووٹ 81863اور خواتین کے 64317ہیں اس مقصد کیلئے 98پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے 29پولنگ اسٹیشنز، خواتین کیلئے 29 اور مشترکہ40پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں اسی طرح مردوں کیلئے 135 پولنگ بوتھ ،خواتین کیلئے 110 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں حلقہ پی کے 7میں 155719ووٹرز کیلئے 95پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے 40، خواتین کیلئے 36 ااور 19مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہونگے جبکہ 237پولنگ بوتھ بھی ہونگے ان میں مردوں کیلئے 133، خواتین کیلئے 104 پولنگ بوتھ شامل ہیں اجلاس میں انتظامیہ، پولیس اور تمام اداروں کے جانب سے ضمنی الیکشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More