مینگورہ کے نشاط چوک میں ظالمنانہ مہنگائی کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 12 اکتوبر 2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سوات کے زیر اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں کمر توڑ مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ ، ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کا نفاذ مسترد ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی ، گیس اورروزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف اے این پی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی اور موجودہ حکومت کیخلاف نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر شیر شاہ خان ، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری واجد علی خان ، صوبائی نائب صدر ایوب خان آشاڑے ، سابق اُمیدوار این اے 3عبدالکریم خان ، این اے 4 اُمیدوار ڈاکٹر سلیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، ضلعی ترجمان عبداللہ یوسفزئ اور وکیل احمد نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے اقتدار میں آتے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے اے این پی اسکے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی اور عوام کو سڑکوں پر لائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت سے مہنگائی کا بدلہ لینے کیلئے پی کے 7 اور پی کے 3کے عوام ضمنی الیکشن میں ووٹ ان کے خلاف استعمال کریں اور متحدہ اپوزیشن کے اُمیدواروں کو کامیاب بنائے تاکہ حکومت کو عوامی نفرت کا اندازہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام پر ظلم نہیں ہونے دے گی اور اس کے خلاف بھر پور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرے گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More