کالام میں گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی چار کمرے اور لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 اکتوبر 2018ء) سوات کے سیاحتی علاقہ کالام کے گاؤں کارگلو میں مشہور سماجی شخصیت حاجی غزن خان ملک کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 3 کمرے اور ایک ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود لاکھوں کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا تاہم مقامی لوگوں کی سرتوڑ کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا باقی گھر اور حجرہ کو جلنے سے بچالیا گیا۔ذرائع کا کہنا کا کہنا ہے کہ آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی تھی اور کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More