ریجنل انفارمیشن آفس سوات میں ایک سادہ لیکن پر وقار تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 نومبر 2018ء) ریجنل انفارمیشن آفس سوات میں ایک سادہ لیکن پر وقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پختونخوا ایف ایم ریڈیو 98 سوات کے کنٹریکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کے خطوط حوالے کئے گئے ایف ایم ریڈیو کے 20 سے زائد ملازمین کو باقاعدہ بنایا گیا ہے جو سوات، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں میں دو سال تک پروجیکٹ ملازمین کے طور پر کام کرتے آرہے ہیں جن میں پروڈیوسر، سینئر / جونیئر ٹرانسمیشن انجینئرز، آڈیو ایڈیٹرز، کمپیوٹر آپریٹرز، دفتر ی معاونین، نائب قاصد اور چوکیدار شامل ہیں چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ضلع کونسل سوات میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے ایف ایم ریڈیو عملے کو کنٹریکٹ سے باقاعدگی پر مبارکباد دی اس موقع پر انہوں نے سوات، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں ایف ایم ریڈیوز کے ملازمین کو باقاعدہ کرنے پر وزیر اعلی محمود خان اور سیکرٹری انفارمیشن قیصر عالم خان کی دلچسپی کی تعریف کی انہوں نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو جدید ترین ٹیکنالوجیز اور نئی میڈیا رجحانات کے ساتھ جدید سازوسامان سے لیس کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی چیئرمین ڈیڈیک نے علاقائی اطلاعات آفس سوات کی موجودہ عمارت میں آف ایئر سٹوڈیو کی تعمیر کے لئے پی سی ون اور ایف ایم ریڈیو سوات میں نئے 50 کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب کی یقین دہانی بھی کرائی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More