سوات و گرد ونواح میں آج اتوار بوقت دوپہر زلزلہ کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 نومبر 2018ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت گرد نواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام اباد کے مطابق اتوار کی دوپہر ہونے والے زلزلہ کی شدت 4.1، زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان ، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے جبکہ خوف و ہراس کی وجہ سے کلمات کا ورد کرتے رہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More