بارش و برف باری کے بعد پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی جبکہ موسم انتہائی سرد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 جنوری 2019ء) ضلع بھر میں شدید بارش و برف باری کا سلسلہ کل ہفتہ کے روز تک جاری رہا جس کی وجہ سے سوات کے بیشتر پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ ہفتہ کو مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں دن بھر بارش اور بالائی تمام علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ ملم جبہ، میاندم، کالام، مرغزار، مدین، بحرین اور دیگر سیاحتی مقامات میں برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مینگورہ شہر میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو مینگورہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی دو سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ برف باری دیکھنے اور اس سے محظوظ ہونے کے لیے سوات کے برفیلے مقامات میں کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ مقامی لوگوں کا رجحان گرم کھانوں کی طرف بڑھ گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More