ہیلتھ کیئر کمیشن کی کاروائی، مینگورہ میں 3 غیر قانونی ڈینٹل کلینک سیل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 جنوری 2018ء)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، 3 غیر قانونی ڈینٹل کلینک سیل کردیئے گئے۔ بھاری مقدارمیں ناقص سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کے سینئر انسپکٹر سعید الرحمان اور انسپکٹر افضل عابد نے مینگورہ شہر میں حاجی بابا روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سرور ڈینٹل کلینک کو غیر رجسٹرڈ ہونے پر سیل کردیا جبکہ غیر تعلیم یافتہ شخص سرور علی کو پریکٹس کرتے ہوئے پایا گیا۔ افتخار ڈینٹل کلینک کو بھی غیر رجسٹرڈ ہونے پر سیل کردیا گیا اور کلینک میں عماد نامی غیر تعلیم یافتہ شخص کو پریکٹس کرتے پایا گیا، اسی طرح ہدایت ڈینٹل کلینک کو بھی غیر رجسٹرڈ ہونے اور اس میں موجود غیر تعلیم یافتہ شخص نعمان کو پریکٹس کرتے ہوئے پایا گیا جس کی بنا پر اس کو بھی سیل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More