حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی ملاکنڈ کی سالانہ رپورٹ کمشنر ملاکنڈ ظہرالاسلام کوپیش

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 جنوری 2018ء)خیبر پختونخوا حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی ملاکنڈ کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اتھارٹی نے بازاروں اور تعلیمی اداروں کی سطح پر اشیائے خوراک میں حلال اجزاء اور صحت و صفائی کو یقینی بنانے کیلئے دیگر ٹھوس اقدامات کے علاوہ عوامی شعور بیدار کیا اور اس عوامی اگہی کو ہم اتھارٹی کی سب سے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کو کمشنر آفس سیدو شریف سوات میں اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا کمشنر ملاکنڈ نے رپورٹ کو سراہتے ہوئے اپنے اقدامات اور سرگرمیوں میں رائے عامہ کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے پر زور دیا تاکہ مزید بہتر نتائج سامنے آئیں محمد اسد قاسم نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اتھارٹی نے صرف سوات کے تعلیمی اداروں میں 330آگہی سیشن کرائے اور اتنے ہی تاجر و دکاندار برادری کے عہدیداروں اور تنظیموں سے ملاقاتوں میں حلال فوڈ قوانین کے ترغیبی و آگہی سیشن کئے انہی قواعد کے تحت اتھارٹی کے افسران نے8498 مختلف غذائی مراکز ، دکانوں، ہوٹلوں اور فوڈ فیکٹریوں کے انسپکشن کئے اس دوران بار بار تنبیہ اور رہنمائی کے باوجود مختلف خلاف ورزیوں پر غذائی اشیاء کے 2532 لائسنس منسوخ کئے، 350 مراکز سیل کئے، 2321 کلو گرام زائد المیعاد اشیاء، 12375 ملاوٹ شدہ و ناقص مصالحہ جات، 9320 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ اور مختلف برانڈ کی 12375 لیٹر زائدالمیعاد مشروبات کو غذائی مراکز سے برآمد کرکے تلف کیا گیا اسی طرح 1530ہوٹلوں و ریستورانوں کا معائنہ کیا گیا 6گھی ملز اور 4فلور ملز کا معائنہ بھی کی گیا جبکہ 2117جنرل سٹورز میں غذائی اشیاء بھی چیک کی گئیں اتھارٹی نے سال گزشتہ میں مختلف خلاف ورزیوں پر 21لاکھ روپے کے جرمانے لگائے اسی طرح 205ملک شاپس، 155بیکروں اور 210قصائی دکانوں کا معائنہ بھی کیا گیا اتھارٹی نے باورچیوں، بیروں اور نابائیوں سمیت 112فوڈ ورکروں کی تربیت کی جبکہ 140چھوٹے و بڑے غذائی تیاری کے مراکز کے معائنوں کے علاوہ 210غذائی نمونے حاصل کئے اور ان کے لیبارٹری تجزئیے و نتائج کی روشنی میں مناسب اقدامات کئے گئے انہوں نے بتایا کہ معائنہ ٹیموں نے معمول کے دوروں کے دوران 130 میڈیا ٹاکس بھی کئے جبکہ اتھارٹی کے افسران کے میڈیا کے نمائندوں سے انفرادی ملاقاتیں ان کے علاوہ ہیں کمشنر نے اتھارٹی کو وسیع قومی مفاد میں اپنی سرگرمیاں قومی و دینی جذبے سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More